استعفیٰ کے بعد عمرایوب کا پہلا بڑا بیان آگیا

استعفیٰ کے بعد عمرایوب کا پہلا بڑا بیان آگیا
کیپشن: Umer Ayub Khan
سورس: web desk

(احتشام یوسف/پبلک نیوز)عمر ایوب خان اپوزیشن لیڈر نے کہاہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں کشیدگی ہم افورڈ نہیں کرسکتے ، بھارت کے ساتھ کنٹرول لائن پر پہلے ہی کشیدگی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب خان اپوزیشن لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا وزیر دفاع کہتے ہیں کہ افغانستان اندر جا کر کاروائی کریں گے ایسا کرنے سے دہشت گردی بڑھے گی ،یہ علاقائی جنگ کی طرف جارہے ہیں ، بھارت کے ساتھ کنٹرول لائن پر پہلے ہی کشیدگی ہے ،ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں کشیدگی ہم افورڈ نہیں کرسکتے ۔

بھاری دفاعی اخراجات ہوں گے ہم کس طرف جارہے ہیں ،اپوزیشن وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کرتی ہے،ایران، افغانستان، بھارت سے تعلقات خراب اور چین نے جھنڈی کروا دی ہے ،یہ حکومت خود معاشی دہشت گردی کررہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، عمران خان کے نام خط  میں لکھا ’ بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کا شکرگزار ہوں، میں نے استعفیٰ 22 جون کو بانی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیجا تھا، شبلی فراز صاحب نے بانی کو آج جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔

Watch Live Public News