ویب ڈیسک: کاروباری مراکز سے کروڑوں کی چوریاں کرنیوالا چور پولیس کے شکنجے میں آگیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے بیان کے مطابق سیف سٹی نے دکانوں کے تالے کھول کر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے چور کی نشاندہی کروا کر گرفتار کروا دیا۔ چور انارکلی بازار، ہال روڈ، حفیظ سنٹر ودیگر کاروباری مقامات پر صبح کے اوقات میں چوریاں کرتا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ چور صرافہ بازار سے 9 لاکھ کیش اور 500 گرام سونا چوری کرکے فرار ہو گیا تھا۔ الیکٹرانک مارکیٹ سے 40 لاکھ سے زائد مالیت کے لیپ ٹاپس چوری کیے گئے۔ سیف سٹی ٹیم نے چور کے حلیہ، روٹس ودیگر نشانیوں کی مدد سے چور کو ڈھونڈ نکالا۔
پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق چور کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈھائی کروڑ مالیت سے زائد چوری کی ایف آئی آرز درج تھیں۔ پولیس نے گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔