(ویب ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شادی ہال میدان جنگ بنا دکھائی دیتا ہے، مہمان گتھم گتھا ہو کر ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بریلی اترپردیش میں دلہے کے مہمانوں کو جب کھانا پیش کیا گیا تو ان کا پارہ اس وقت ہائی ہو گیا جب انھوں نے دیکھا کہ بریانی میں مرغی کی ٹانگیں موجود نہیں ہیں، جس پر جھگڑا شروع ہو گیا، باراتیوں میں جس کے جو بھی ہاتھ لگا اس نے اسے ہتھیار بنا دیا، کوئی کرسیاں اچھالتا رہا، تو کوئی لاتیں اور گھونسے چلاتا رہا، اس دھینگا مشتی کے دوران کئی مہمان پتیلے میں بھی گر گئے۔
Groom and Family beaten after fight breaks out over missing Chicken Leg-Pieces in Biryani during Wedding Ceremony in Bareilly
byu/cometweeb inuttarp