فرح گوگی کیخلاف کرپشن کیس میں اہم پیشرفت

فرح گوگی کیخلاف کرپشن کیس میں اہم پیشرفت
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو آج نیب آفس میں طلب کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے وکیل کے ذریعے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ فرح گوگی کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں نیب کی جانب سے مکمل ریکارڈ فراہم نہ کرنے اور شارٹ نوٹس پر پیش نہ ہو سکنے کا بہانہ بنایا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب نے جو نوٹسز جاری کئے اس میں انکوائری کی تفصیلات بھی درج نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ فرح گوگی کی جانب سے وکیل کے ذریعے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد ہی فرح گوگی سمیت دیگر افراد نیب کے سامنے پیش ہوںگے۔ اس لئے انکوائری کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ خیال رہے کہ نیب لاہور نے منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں فرح گوگی سمیت 19 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے۔ ان افراد میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر بھی شامل ہیں۔ نیب لاہور کی جانب سے فرح گوگی سمیت تمام افراد کو آج 20 جولائی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔