دس سالہ معصوم بچے کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا اور لاش گھر کے پاس جھاڑیوں میں پھینک دی گئی. معاشرے میں معصوم بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دینے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ واہ کینٹ کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ایک معصوم جان درندہ صفت انسانوں کے ہاتھ چڑھ گیا۔ واہ کینٹ کے علاقے شادمان ٹاؤن میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر انتہائی بے دردی سے قتل کر کے لاش گھر کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دی گئی، لاش کی شناخت دس سالہ معیز والد فرحت ممتاز کے نام سے ہوئی ۔ گھر کے پاس سے بچے کی لاش ملتے ہیں علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ ضلعی اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ٹیکسلا بھیج دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور بہت جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا جائے گا