پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن کا کسی سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم لانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن کا کسی سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم لانے کا فیصلہ
اسلام آباد: سیاسی جماعتوں نے کسی سیاستدان کو ہی نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئی جج،ریٹائرڈ بیوروکریٹ،ٹینکو کریٹ کو وزیراعظم نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بزرگ سیاستدان افراسیاب خٹک اکثر سیاسی جماعتوں کا قابل قبول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کی دوڑ میں سینیٹر مشاہد حسین سید اور سلیم مانڈوی والا کا نام بھی زیر غور ہے، مشاہد حسین سید اور سلیم مانڈوی والا دونوں رکن سینیٹ ہیں، نگران وزیراعظم بننے کی صورت میں سینیٹ کی نشست چھوڑنی پڑے گی۔دو سال تک کسی بھی انتخاب نہ لڑنے کی شرط بھی رکن سینیٹ پر لاگو ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔