ویب ڈیسک :کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کی لیک ہونے والی کال کا فرانزک کروانے اور سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 19 جولائی کو نور ولی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی۔ کال میں اسپتالوں، سرکاری املاک، اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دی جارہی تھی۔ کال میں پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی واضح ہدایات بھی سنی جا سکتی ہیں۔
متعلقہ حکام نے نور ولی اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فورنزک کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملک کے اندر اور باہر ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
نور ولی کی افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کروانے پر افغان حکومت سے احتجاج کیا جائے گا اور نور ولی کی پاکستان کو حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔