کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سے درخواست ہے کہ آرٹیکل 140 اے پر عمل درآمد کروانا ضروری ہے ٗ سب سے بڑا دعوی سندھ حکومت نے کیا کہ پانی چوری ہورہا ہے ٗ جب یہ معلوم کرنا چاہا تو مراد علی شاہ جوتے چھوڑ کر بھاگ گئے ۔پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیوں کہ یہ چاہتے کہ سندھ میں کتنا پانی آتا اور جاتا ہے اس کا حساب نہیں دینا چاہتے ٗ پانی چوری یہ سب خود کررہے ہیں ٗ سندھ کے سب سے بڑے دشمن خود سندھ پر راج کررہے ہیں ٗ آخری الیکشن تھا جو انہوں نے لڑ لیا اور جیت لیا ٗ 2023 کے الیکشن خود عمران خان لڑیں گے یہاں آکر ٗ پی ڈی ایم کے نام پر انہون نے بد ذائقہ ڈِش بنائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد عمران خان کو ہرانا ہے جو ایسے ممکن نہیں ٗ ن لیگ نے پنجاب اور وفاق پر تیس سال حکومت کی ٗ بلاول اور مریم نے آج تک اپنا نظریہ نہیں بتایا ٗ صرف عمران خان پر الزامات لگاتے رہیں ہیں ٗ اس وقت پاکستان کا لیڈر عمران خان ہے ٗ آج تک کسی لیڈر نے اتنی صاف پالیسی نہیں دی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے اپنا مسودہ پارلیمنٹ مین جمع کروایا ہے ٗ اپوزیشن کی تجاویز پارلیمنٹ میں آنی چاہئے ٗ لیکن وہ آل پارٹیز کاُفرنس کرنا چاہتے ہیں ٗ پارلیمنٹ کو کمزور کرنے سے ووٹ کو کمزور کیا جارہا ہے ۔ جب بھی جمہوری سوچ کی بات کی جاتی ہے پیپلز پارٹی اس کی مخالفت کرتی ہے ٗ سندھ کے اضلاع میں اربوں روپے آیا لیکن گیا کہاں ٗ وہ تمام پیسا دبئی اور کینڈا سے ملتا ہے ٗ ہم جو پیسہ سندھ گورنننٹ کو دے رہے ہین اس کی مانٹرنگ ہونی چاہئے ٗ یہ نہیں کہ وہ پیسہ لانچوں اور جعلی اکاؤنٹ سے باہر چلا جائے۔