لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں لانگ مارچ کےدوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ، قاسم سوری ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان ،فیصل جاوید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران معزز جج نے ریمارکس دیے کہ تھانہ ترنول،گولڑہ اور آئی نائن کے مقدمے میں کوئی شامل تفتیش نہیں ہوا، میں تفتیشی کو پابند کر دیتا ہوں آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔ معزز جج نے استفسار کیا کہ ابھی عدالت میں کون کون سے ملزمان پیش ہوئے ہیں،جس پر وکیل نے جج ہوبتایا ، اس کے بعد معزز جج نےتمام ملزمان کو ہدایت کی کہ آپ کی حاضری لگ گئی ہے آپ بےشک چلے جائیں۔ بعد ازاں عدالت نے تمام مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ،جسے کچھ دیر بعد سنا دیا گیا اور تمام افراد کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔ دوسری جانب عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 425 میں فیصلہ مؤخر کردیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔