لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پندرہ ستمبر سے دو اکتوبر تک کھیلی جائے گی. سیریز کے لیے میچز لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جانے ہیں. پی سی بی اور انگلش بورڈ کے درمیان اتفاق ہوگیا، دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی. سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی.