بلاول بھٹو کے علاقے کے دیدہ دلیر چور، موبائل فون کمپنی کا پورا ٹاور لے اڑے

mobile fone tower stolen in naudero sindh
کیپشن: mobile fone tower stolen in naudero sindh
سورس: mobile fone tower stolen in naudero sindh

ویب ڈیسک :لاڑکانہ  کے علاقے نوڈیرومیں انوکھی چوری ،چور نجی موبائل کمپنی کا پورا کا پورا ٹاور چوری کرکے لے گئے ۔

نوڈیرو کے نواحی گاؤں بھونبھٹ پور میں موبائل فون کی نجی کمپنی کا ٹاور مین گیٹ سمیت چوری کرکے لے گئے ۔چور ٹاور کو اوپر سے لیکر زمین تک کاٹ کرلے گئے ۔

چوروں نے موبائل کمپنی ٹاور کے ساتھ لوہے کے مین گیٹ کو بھی نہ چھوڑا۔ 

واقعہ کا نوڈیرو تھانے میں موبائل کمپنی ٹاور پر مقرر دو چوکیدار کے خلاف کمپنی کے جنرل مینیجر ساجد اقبال کی مدعیت میں کیس دائر کیا گیا ۔

 یادرہے نوڈیرو لاڑکانہ کا علاقہ بھٹوز کا آبائی علاقہ ہے ۔لاڑکانہ نوڈیرو میں قریباً چار ہزار ایکڑ پر مشتمل بھٹو سٹیٹ سر شاہنواز بھٹو اور انکے قانونی وارثان کی ملکیت ہے ۔

 جنرل مینجر ساجد اقبال کی جانب سے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ صارفین کی جانب سے  شکایات موصول ہوئی کے موبائل سگنل کام نہیں کر رہے جب ہم جائے وقوعہ پر گئے تو میدان گل تھا چوروں نے کچھ بھی نہیں چھوڑا۔ لہذا قصور واروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Watch Live Public News