لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پوری کی پوری ن لیگ کو کورونا ہوا ہے، ن لیگ آج کرپشن کی زد میں ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ رانا ثنااللہ نے کہا پیپلزپارٹی نے استعفے دینے کیلئے وقت مانگا ہے، پیپلزپارٹی نے استعفوں کیلئے ٹائم نہیں نوازشریف اور اسحاق ڈار کو مانگا ہے، مولانا فضل الرحمان استعفے دینے پر بضد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ راجکماری کچھ دن سےخاموش ہیں، کنیزوں نے بھی منہ پھیر لیا ہے، راناثنااللہ لُکا چھپی کھیل رہے ہیں۔