منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ روڈ پر شادی کی تقریب میں موبائل فونز کی برسات ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق دلہا کے دوستوں نے بارات کے ساتھ آمد پر نوٹ اور موبائل فونز کے ڈبے لٹا دیئے۔ ہوا میں اڑتے فون پکڑنے والوں کی موجیں لگ گئی
لوگ موبائل فون لوٹنے کے لئے بانسوں پر جال لگا کر پہنچے ہوئے تھے، صوفی پورہ کے مقامی نوجوان کی بارات پھالیہ روڈ پر میرج ہال میں آئی تھی۔