بابر اعظم نے سیشن عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

بابر اعظم نے سیشن عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

لاہور(پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیشن عدالت کا مقدمے کے اندراج کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

کرکٹر بابر اعظم کی درخواست میں ایس ایچ او سائبر کرائم سرکل اور حامیزہ مختار کو فریق بنایا گیا ہے۔

بابر اعظم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ایک بین الاقوامی کرکٹر ہے، درخواست گزار نے کرکٹ کے ذریعے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، حامیزہ مختار، درخواست گزار کو مسلسل ہراساں، بلیک میل کر رہی ہے، حامیزہ مختار، درخواست گزار کو بلیک میل کر کے خطیر رقم وصول کرنا چاہتی ہے،

بابر اعظم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا حامیزہ مختار کو ایک پائی بھی نہیں دوں گا، حامیزہ مختار مسلسل درخواست گزار کے خلاف مختلف فورمز پر درخواستیں دے رہی ہے، اسی نوعیت کی ایک درخواست پر سیشن عدالت نے کارروائی کا حکم دیا مگر عدالت عالیہ سیشن عدالت کا ایف آئی اے میں مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔