لاہور (پبلک نیوز) پااکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے سی ای او کے عہدے کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعیناتی کی جائے گی۔ عہدے کے لئے بیچلر ڈگری اور مینجمنٹ میں بارہ سالہ تجربہ مانگ لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدیدار کے لیے انگلش لکھنا اور بولنا ضروری ہوگا۔
خواہش مند امیدوار تین اپریل تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔