اب بچے بھی انسٹاگرام استعمال کر سکیں گے

اب بچے بھی انسٹاگرام استعمال کر سکیں گے

ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے کم عمر بچوں کے لیے علیحدہ پلیٹ فارم متعارف کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی کی موجودہ پالیسی کے مطابق 13 سال سے کم عمر کے بچے انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکتے۔

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس بات کی تصدیق کر دیا ہے کہ بچوں کے لیے نئے ورژن پر کام کر رہے ہیں۔ یہ مقبول ایپ اب بچوں کے لیے بھی قابل استعمال ہو گی۔ ورژن مکمل ہوتے ہی 13 سال سے کم عمر بچے بھی انسٹاگرام استعمال کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے بچوں کی خواہش ہے وہ انسٹاگرام استعمال کریں لیکن اس بارے کمپنی کی جانب سے کوئی تفصیلی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ اب منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کے تحت والدین کا کںٹرول ہو گا۔

فیس بک ترجمان کے مطابق انسٹاگرام کے تحت بچے اپنے دوستوں سے رابطہ کر سکیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔