شرح سود میں غیر معمولی اضافہ، گورنر مرکزی بینک برطرف

شرح سود میں غیر معمولی اضافہ، گورنر مرکزی بینک برطرف

ویب ڈیسک: شرح میں سود میں غیر معمولی اضافہ کیوں کیا؟ ترکی کے صدر طیب ایردوان نے مرکزی بینک کے گورنر ناجی آبال کو عہدے سے فارغ کر دیا۔ ان کی جگہ پروفیسر شہاب کاوجی اوغلو نئے گورنر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق مہنگائی کو قابو کرنے اور ترک لیرا کی گرتی قیمتوں کو روکنے کے لیے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود 2 فیصد بڑھائی گئی۔ جس کے بعد شرح سود 19 فیصد ہو گئی۔ اس پر ترک صدر نے نوٹس لیتے ہوئے گورنر کو برطرف کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ترک صدر کی جانب سے چند ماہ قبل سابق وزیر خزانہ کو گورنر مرکزی بینک مقرر کیا گیا تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ نئی معاشی ٹیم معیشت کی بگڑتی صورتحال کو سنبھالا دے گی لیکن اس کے برعکس محض چند ماہ میں شرح سود پونے 9 فیصد تک بڑھا دی گئی۔ ترک صدر شرح میں کمی کے خواہاں تھے لیکن نئی معاشی ٹیم نے اس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا۔

واضح رہے کہ ترکی میں پانچ سالوں کے دوران پانچویں گورنر کی تقرری ہوئی ہے۔ طیب اردوان نے 2019 میں مراد چیتن کایا کو بھی شرح سود میں کمی نہ لاپانے کی وجہ سے برطرف کر دیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔