رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مطابق کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت ہی چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر کیا جائے گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا بھی امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔