پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مبینہ طور پر داجل پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھکر سے ڈیرہ اسماعیل خان جاتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو انہوں نے ہنگامہ کیا ۔ چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے ۔ ترجمان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے چیک پوسٹ پرہنگامہ آرائی کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد ڈی پی او محمد نوید موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کا جائزہ لیا ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے ۔ خیال رہے کہ تین دن قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی ۔ آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا تھا ۔ مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈاپور زمان پارک لے جانے کے لئے لوگ پورے نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کررہے تھے ۔ کارکن سے کہا کہ تم سے 5 گاڑیاں بھی نہیں بھری گئیں ۔