پانی سے چلنے والی ٹویوٹا میرائی کار کا 2024 ماڈل فروخت کیلئے پیش

 پانی سے چلنے والی ٹویوٹا میرائی کار کا 2024 ماڈل فروخت کیلئے پیش

ویب ڈیسک : پانی سے چلنےوالی ’’ٹویوٹا میرائی - فیول سیل الیکٹرک وہیکل (FCEV)’’  کا 2024 کا ماڈل فروخت کے لئے پیش کردیا گیا۔۔۔۔۔۔آلودگی کم کرنے میں مددگار اور جدید فیچرز سے لیس ’’ٹویوٹا میرائی2024 ’’ کو رحجان ساز گاڑی قراردیدیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق میرائی 2024  میں متعدد نئے جدید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ’’ٹریفک جام اسسٹ’’ ، ’’پروایکٹو ڈرائیو اسسٹ’’ شامل ہیں۔ جو کروز کنٹرول کے بغیر ہی گاڑی کی رفتار کو آہستہ کرسکتے ہیں ۔

اسی طرح ایکس ایل ای ، اسٹینڈرڈ اور لمیٹڈ ماڈلز کے لئے سمارٹ فون کی کی آپشنل چوائس دی گئی ہے۔ 20 انچ کے کروم الائے رم متعارف کرائے گئے ہیں۔

 کروز کنٹرول ،مون روف،  ٹھنڈی اور گرم ہونے والی پاور ایڈجسٹیبل نشستیں ، کی لیس انٹری اور اسٹارٹ ، اندرونی چمڑے کی پوشش  اور 12.3 انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین آپ کو ڈرائیو کا علیحدہ مزا دیتی ہیں۔

 وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کے علاوہ گاڑی میں جے بی ایل آڈیو سسٹم  کے 14 اسپیکرز نصب ہیں ،  سیریئس ایکس ایم اسٹیلائٹ ریڈیو، اور ان ڈیش نیوی گیشن  اپیل کارپلے اور اینڈ رائیڈ آٹو ۔۔ ہر چیز لاجواب اور کمال خوبی کی حامل ہے۔

 گاڑی میں وہیکل مینٹینس الرٹ، گاڑی چوری ہونے پر وہیل ٹریکنگ کی 10 سالہ سبسکرپشن جبکہ نیوی گیشن اور ریموٹ اسمارٹ فون کے فییچرز کی ایک سالہ سبسکرپشن موجود ہے۔

 یادرہے تمام ٹویوٹا میرائی کاروںکے ساتھ تین سے چھ سال کے لئے 15 ہزار ڈالر کا فیول کریڈٹ فراہم کیا جاتا ہے۔ 

 ایک ہی چارج سے 400 میل تک چلنے والی رئیر وہیل ٹویوٹا میرائی 182 ہارس پاور طاقت کی حامل ہے۔ جو محض 9.1 سیکنڈز میں 60 میل فی گھنٹہ کی انتہائی رفتار تک پہنچ سکتی ہے ۔

 میرائی ایکس ایل ای شہر کے اندر 76 میل فی گیلن جبکہ ہائی وے پر 71 میل فی گیلن کا سفر طے کرسکتی ہے  جبکہ لمیٹڈ ایڈیشن شہر میں 67 میل فی گیلن اور ہائی وے پر 64 میل فی گیلن کا سفر طے کرنے کی حامل ہے۔

گاڑی کے ایندھن کے لئے دوہائیڈروجن ٹینک فرش کے نیچے نصب ہیں۔ 

 کیلے فورنیا امریکا میں فروخت کے لئے پیش کی جانے والی اس یونیک گاڑی کا پرائس ٹیگ ایکس ایل ای کے لئے 51 ہزار 285 ڈالر سےشروع ہوتا ہے اور لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت 68 ہزار 210 ڈالر ہے۔

یادرہے ’’ ٹویوٹا میرائی FCEV ’’باہر کی ہوا سے بغیر آلودگی کے  اخراج کےہائیڈروجن کو آکسیجن کے ساتھ  ملا کر کر بجلی پیدا کرتی ہے۔

فارمولا بہت سیدھا ہے۔

ہائیڈروجن + ہوا = بجلی اسکی واحد بائی پراڈکٹ پانی ہے۔

’’ ٹویوٹا میرائی FCEV ’’  کا ہائیڈروجن فیول ٹینک  پر بہت سارے تجربات کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ 

 ٹینک میں  نصب ہائیڈروجن سینسر کسی بھی لیک کی صورت میں  ہائیڈروجن ٹینک والوز کو خود بخود بند  کردینگے تاکہ  ہائیڈروجن  باہر نہ نکل سکے ، اسی طرح لیک کی صورت میں ہائیڈروجن ہی فضا میں شامل ہوگی جو کسی صورت نقصان دہ نہیں ۔

 ٹویوٹا کی جانب سےروایتی ایندھن پیٹرول کی کھپت کو تبدیل کرنے  اور ’’ ٹویوٹا میرائی FCEV ’’ کو  متعارف کرانے کورحجان ساز قدم قرار دیا جارہا ہے۔

 پانی، ہائیڈروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مجموعے کو  ای فیول یا گرین ایندھن کہا جاتا ہے ۔

اس وقت بڑی کار ساز کمپنیا ن اس ای فیول کو تجارتی لیول پربھی فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

جرمن کار ساز کمپنی پورشے  کےچِلی میں  واقع پائلٹ پلانٹ نے مصنوعی ایندھن کی کمرشل پیداوار شروع کر دی ہے۔ کمپنی 128,000 لیٹر ایندھن کو “ابتدائی ٹیسٹ بیچ” کے طور پر اور پروموشن کے مقاصد کے لیے بھی فروخت کرے گی۔

Watch Live Public News