پبلک نیوز: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا۔ اسمبلی کا اجلاس جمعہ 22 مارچ کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مخصوص اور اقلیتی نشستوں کے ارکان سے حلف لینے کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
گورنر نے آرٹیکل 109 کے کلاز اے کے تحت اجلاس طلب کیا۔