حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب  کی صدارت، جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی ٰ دیدیا

حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب  کی صدارت، جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی ٰ دیدیا

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب  کی صدارت اورجنرل سیکٹری کے عہدے سے استعفی ٰ دیدیا۔

اس بات کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  کیا۔انہوں نے لکھا کہ  بہت سوچ وچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ  میں سمجھتا ہو کے اس وقت پارٹی کی پنجاب میں موثر قیادت کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔ میں البتہ بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔

Watch Live Public News