ڈینگی خاتمہ پر ہمیں ڈینگی برادران کہا گیا: شہباز شریف

ڈینگی خاتمہ پر ہمیں ڈینگی برادران کہا گیا: شہباز شریف
چارسدہ (پبلک نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا سے متعلق کوئی انتظام نہیں کیا۔ کورونا نے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ ڈینگی کا خاتمہ کرنے پر ہمیں ڈینگی برادران کہا گیا۔ رنگ روڈ منصوبہ اسکینڈل پر ہماری پارٹی کا مؤقف واضح ہے۔ بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کرنے آیا ہوں۔ بسیگم نسیم ولی خان نے پاکستان بھر میں سیاسی جدوجہدکی۔ اے این پی کی جمہوریت کے لیے لاجواب قربانیاں ہیں۔ جب ولی خان کو حراست میں لیاگیاتوبیگم نسیم ولی سیاسی میدان میں نکلیں۔ بیگم نسیم ولی ایک بہت بڑا خلا چھوڑ کر گئیں ہیں۔ اے این پی کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ آج فلسطین میں معصوم بچوں کوشہید کیا جارہا ہے۔ فلسطین اور اے پی ایس کے بچوں کی شہادت میں کوئی فرق نہیں۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے 1996میں گرفتارکیا گیا۔ مجھے نوازشریف کے ساتھ اٹک جیل میں رکھا گیا۔ لانڈھی جیل میں بھی نوازشریف کے ساتھ سزا کاٹی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔