شریفوں کا دھڑن تختہ ہونے جا رہا، گیم ختم

شریفوں کا دھڑن تختہ ہونے جا رہا، گیم ختم
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شریف برادران کا وفاق میں گیم ختم ہونے جا رہا ہے، انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہی کے آگے کیا کرنا ہے۔ ن لیگ کی ٹکٹ اب فلم کی ٹکٹ بن گئی اور فلم بھی فیل ہے۔ اب صرف عمران خان کی اہمیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ان کو سرپرائز دیں گے جیسے پہلے سرپرائز دئیے تھے۔ کبھی ایسے نہیں ہوا کہ پولیس اسمبلی میں ایسے گھسے اور کارروائی ہاتھ میں لے۔ یہ تو کہیں سٹینڈ ہی نہیں کرتے کیونکہ حمزہ کا تو حلف بھی نہیں ہوا۔ پرویز الہیٰ نے پیشگوئی کی کہ دیکھ لینا وفاق میں ان کی حکومت ایک ماہ سے زیادہ نہیں رہے گی۔ قومی اسمبلی الیکشن ہوں گے۔ صوبائی اسمبلیوں پر زرداری اور ہمارا مفاد ایک ہے۔ اللہ نے ان کو بے نقاب کرنا تھا، شریفوں کی اصلیت پھر سامنے آگئی۔ جب یہ مشرف سے لڑ کر بھاگے تھے، اس وقت بھی ہمارا شریفوں سے اچھا برتاؤ رہا۔ رہنما ق لیگ نے کہا کہ شریفوں نے تو 2 بار قرآن پر قسم دے کر وزارت اعلیٰ کا وعدہ پورا نہیں کیا تھا۔ 85 میں شہبازشریف خود قرآن پاک لیکر آیا پھر 97 میں ان کے والد نے وعدہ کیا۔نوازشریف کو جب پرویز مشرف نے پکڑا تو میاں شریف کا ایک خط مجھے دیا گیا۔مریم ، کلثوم بی بی ، حمزہ شہباز خط لے کر آئے جس میں میاں شریف نے معافی مانگی تھی۔میں نے کہا بک بک بند کرو ورنہ دکھاؤں وہ خط جو آج بھی میرے پاس ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں کہیں سے معلوم ہوا نواز شریف نے ہمارے بارے میں کہا تھا ان کو وزارت اعلیٰ صرف سنگھائیں گے۔ عمران خان واحد آدمی ہے جس نے کہا آپ وزیراعلیٰ بنیں اور پھر قائم رہا۔ لوگوں کو تکلیف ہوئی لیکن خان صاحب نے کہا میں نے کمٹمنٹ دے دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا چودھری شجاعت صاحب ٹھیک ہیں اور میرے ساتھ ہیں۔ ن لیگ والے اس وقت جلتے توے پر لیٹے ہوئے ہیں۔سالک کو وزارت دی مگر محکمہ نہ دیا تو شجاعت صاحب نے کہا واپس لے لیں۔شجاعت صاحب نے کہا ووٹ تو تم کو دے دیا اب بچوں کو خراب نہ کرو۔اسحاق ڈار نے چودھری شجاعت کو فون پر کہا سالک کو اچھا دفتر بنا کر دوں گا۔ جس پر شجاعت صاحب نے کہا کیا ایون فیلڈ میں ہمیں بلاتے ہو؟تم نے تو واپس ہی نہیں آنا۔ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ میں نے سالک اور چیمہ صاحب کو ووٹ دینے کی بالکل اجازت نہیں دی۔چیمہ صاحب کو عمران خان پر کوئی غصہ تھا لیکن خلاف ووٹ نہیں دئیے۔ چیمہ صاحب نے زرداری صاحب کو کہا یا میرا ووٹ لے لیں یا سالک حسین کا ۔ چیمہ صاحب نے کہا اگر چودھری صاحب کا ووٹ لینا ہے تو وہاں سے فون کروائیں۔ پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ وفاق میں مقابلہ ہوگا، سالک حسین ، طارق بشیر چیمہ کا پتہ ہے کیا کرنا ہے۔ اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہم سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کو واپس لے آئیں گے۔ 100 فیصد دونوں واپس آئیں گے اور ان کا دھڑن تختہ کرکے آئیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔