لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، بارش کا کوئی امکان نہیں

لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، بارش کا کوئی امکان نہیں
لاہور: ( پبلک نیوز) عالمی فہرست میں لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر برقرار ہے، اس کی ایئر کوالٹی انڈیکس 377 ریکارڈ کی گئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا حل صرف بارش ہے لیکن بادل کب برسیں گے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کیا ہے؟ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی چھائی رہے گی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 08، سکردو منفی 06، قلات منفی 05، گلگت منفی 04، گوپس، کالام منفی 03، استور، سری نگر اور اننت ناگ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد 05، لاہور 09، کراچی 15، پشاور 05، مری 02، فیصل آباد 09 اور ملتان میں درجہ حرارت 08 فیصد رہا۔ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کا ائیر کوالٹی انڈکس 520 کی خطرناک حد پر موجود ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن 444، گرین ٹاؤن 443، اچھرہ 488، اعوان ٹاؤن 407، انارکلی 401، جی او آر 488، گلشن اقبال 407، اپر مال 487 آلودہ ترین مقامات ہیں۔ فضائی آلودگی کی وجہ سئ شہریوں میں سانس اور آنکھوں کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں جبکہ دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کے لئے بھی مسائل مزید بڑھنے لگے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی اپنائیں۔

Watch Live Public News