آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا جلد ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا جلد ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ
آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔ اس حوالے سے مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ میں نے سلیکٹرز کے ساتھ اپنے مستقبل سے متعلق بات کی ہے، جب تک فٹ ہوں آسٹریلیا کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کے بجائے ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دوں گا۔ آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کیلئے ممکن نہیں ہے کہ آپ تینوں فارمیٹ کی ہر گیم کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ ایک ہی وقت میں دو ٹیمیں دو مختلف فارمیٹ کھیلتی ہیں، 12 ماہ کھیلنا ممکن نہیں، بریک بھی درکار ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں لمبے عرصے تک تینوں فارمیٹ بیک وقت کھیل سکتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔