سونی پلےاسٹیشن  نے پورٹل میں  پہلی دفعہ کلاؤڈ اسٹریمنگ کا فنکشن متعارف  کرادیا

سونی پلےاسٹیشن  نے پورٹل میں  پہلی دفعہ کلاؤڈ اسٹریمنگ کا فنکشن متعارف  کرادیا

ویب ڈیسک :( علی رضا ) سونی پلے اسٹیشن  کی جانب سے   پورٹل میں  پہلی دفعہ کلاؤڈ اسٹریمنگ کافنکشن  متعارف  کرادیا گیا۔

یادرہے جب  پلے اسٹیشن پہلی بار لانچ ہوا، تو یہ آلہ صرف Wi-Fi  کے ذریعے آپ کے PS5 سے گیمز کو اسٹریم کرنے کے قابل تھا۔ لیکن ایک نئے سسٹم اپ ڈیٹ کے  تحت اب  آپ پلے اسٹیشن پلس گیم کیٹلاگ سے اپنے پلے اسٹیشن پورٹل پر منتخب PS5 گیمز کو اسٹریم کر سکیں گے۔

سونی اس فیچر کو بیٹا میں لانچ کر رہا ہے، اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو پلے اسٹیشن پلس پریمیم سبسکرائبر بننا ہوگا۔ 

سونی کا کہنا ہے کہ 720p پر اسٹریم کرنے کے لیے، آپ کو کم از کم 7 Mbps کنکشن کی ضرورت ہوگی، جبکہ 1080p کوالٹی کے لیے کم از کم 13 Mbps کنکشن کی ضرورت ہوگی۔

پلے اسٹیشن پلس کی کچھ خصوصیات پلے اسٹیشن پورٹل پر کلاؤڈ اسٹریمنگ کے ساتھ شروع کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی،  جیسا کہ گیم ٹرائلز، پارٹی وائس چیٹ، منتخب گیمز کے لیے گیم انوائٹس، 3D آڈیو، اور "ان گیم کامرس"۔ 

اور اسی طرح  آپ کسی بھی PS4 گیمز یا PS3 گیمز کو اسٹریم نہیں کر سکیں گے۔ چائلڈ اکاؤنٹس بھی پورٹل پر کلاؤڈ اسٹریمنگ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

 سونی کا یہ بیٹا ورژن درج ذیل ممالک میں دستیاب ہوگا:

آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، کینیڈا، کروشیا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، جمہوریہ قبرص، رومانیہ، سلوواکیہ ، سلووینیا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، اور  امریکا.

 یادرہے سونی نے گزشتہ سال PS5 کنسولز پر کلاؤڈ سٹریمنگ شروع کی تھی۔

پلے اسٹیشن پورٹل کے نئے اپ ڈیٹ کے حصے کے طور پر، آڈیو میں بھی تبدیلیاں  کی گئی ہیں جیسا کہ کم از کم والیوم لیول اور آپ کے پورٹل کی سیٹنگز سے پلے اسٹیشن لنک ڈیوائس کی سیٹنگز کو ٹویک کرنے کی صلاحیت۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر