نیٹ فلکس اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنیوالے صارفین کیلئے بری خبر

نیٹ فلکس اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنیوالے صارفین کیلئے بری خبر
معروف ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے حوالے سے مختلف اقدامات کی آزمائش کافی عرصے کر رہی ہے۔ اب نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئر کرکے دوستوں کو اس سروس کا مفت استعمال کرانے والے افراد کے خلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کرنے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی نے سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ 2023 کے شروع میں ایسے افراد سے اضافی ماہانہ فیس لی جائے گی جو اپنی لاگ ان تفصیلات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ قبل ازیں اگست میں کمپنی نے لاطینی امریکا کے 5 ممالک میں ایک ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت دوسروں سے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہر اضافی گھر پر فیس ادا کریں۔ اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ اس کی رہائش گاہ سے باہر مختلف مقامات پر 2 ہفتوں سے زیادہ استعمال ہوگا تو کمپنی اس سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ آسان الفاظ میں اگر کوئی ایسا فرد آپ کا نیٹ فلکس اکاؤنٹ استعمال کرتا ہے جو آپ کے گھر میں مقیم نہیں تو اضافی فیس ادا کرنا پڑے گی۔ نیٹ فلکس نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ آئندہ سال سے ایسے صارفین کو کتنی اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔تاہم لاطینی امریکی ممالک میں ہر صارف سے ایک اضافی گھر پر 3 ڈالرز کی اضافی فیس لی جارہی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔