لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کا حکم
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواسوں پر سماعت اگلے سوموار تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے محکموں کے سٹاف کو فوری سائیکلوں کے استعمال کی ہدایت کر دی ، عدالت نے لاہور میں عدالتوں کے ارد گرد پارکنگ کا معقول انتظام نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کے گالف کلب کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کر دیا ۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریلوے بہت زیادہ سمارٹ نہ بنے۔عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہیں عدالت کے نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے لاہور میں درخت لگانے کی ہدایت کر دی ،اس کے علاوہ کمشنر افس میں سموگ ایمرجنسی بنانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ماحولیاتی الودگی کےخاتمہ پر عمل درآمد کرنے والے اداروں کو فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ عدالت نے ہیوی ٹریفک کو رات کو چلانے کی ہدایت کر دی ۔ عدالت نے کمشنر کو ہدایت کی کہ اگر حکومت عدالتی احکامات پر چار ماہ عمل درآمد کر لے تو سموگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔عدالت نے لاہور کے بابو صابو سمت نا مکمل زیر تعمیر منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے حکومت سے انڈر ٹیکنگ طلب کر لی۔ کمشنر صاحب انڈر ٹیکنگ دیے کر اپ منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ میں نے قصور جا کر فیکٹریوں اور کارخانوں کو وارننگ دی ہے کہ صاف پانی فراہم کریں ورنہ ایکشن لیں گے ۔میں عدالت کے حکم پر سرپرائز وزٹ کروں گا۔آہستہ آہستہ عدالتی حکم کا رزلٹ آنا شروع ہو جاے گا ۔ فارسٹ کے ذریعے لاہور میں پودے لگاے جارہے ہیں ۔ ہم عوام کو اگاہی دے رہے ہیں کہ وہ فیملی کے نام پر پودے لگائیں۔ لاہور میں اجازت کے بغیر سڑکیں اور جگہیں کھودنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ میں ذمہ داروںکو توہیں عدالت کے نوٹس جاری کر رہا ہوں ۔ سی سی پی او لاہور کے تین تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کر دیں حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ دھواں پھیلانے والی صنعتوں کو پہلے جرمانے کریں پھر مسمار کر دیں۔ ہم نے جو کرنا ہے ماحولیات کو دیکھ کر کرنا ہے۔ اگر حکومت ہماری ہدایات لر عمل کر لے تو سموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔