واٹس ایپ نے ایک اور دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا

واٹس ایپ نے ایک اور دلچسپ فیچر پر کام شروع کر دیا
ویب ڈیسک: پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی تازہ ترین اپڈیٹس کے بعد چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کی سہولت دینے کے بعد اب کمپنی ایک اور فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہے۔ کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو نئی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ صارفین اپنی تصاویر کے سٹیکرز اب بآسانی ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے بنا سکیں گے۔ یہ سہولت پہلے کمپنی کی جانب سے نہیں دی گئی بلکہ اگر آپ سٹیکر بنانے کے خواہشمند ہیں تو تھرڈ پارٹی ایپ کے ذریعہ ہی بنا سکیں گے۔ نئے فیچر کے بعد واٹس ایپ صارفین کو تھرڈ پارٹی کے جھنجھٹ سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ اس فیچر کے بعد صارفین اپنی تصویر کو سٹیکر میں بدل سکیں گے۔ سامنے آیا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے الگ الگ ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔