بلاول اور ملالہ کی نیویارک میں ملاقات

بلاول اور ملالہ کی نیویارک میں ملاقات
نیویارک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، جس میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کےحقوق کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بتایا کہ ان کی اور ملالہ یوسفزئی کی ملاقات ہوئی ہے،جس میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سیلابی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے ہزاروں سکول تباہ ہوگئےجس سےلاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔