حکومت کا صحافیوں کیلئے تنخواہوں ٗ گھر اور صحت کارڈ کا اعلان

حکومت کا صحافیوں کیلئے تنخواہوں ٗ گھر اور صحت کارڈ کا اعلان
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ وزارت اطلا عات میں وہی اصلاحات دوبارہ شروع کرنے والے ہیں جن کا سلسلہ 2018 میں ان سے وزارت واپس لئے جانے کے بعد رک گیا تھا ٗ اس سلسلہ کے تحت یقینی بنائیں گے کہ صحافیوں کی تنخواہوں کی لازمی ادائیگی کی جائے اور ان کیلئے گھر اور صحت کارڈ بھی فراہم کیا جائے گا ۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا کہ ’’ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے دوبارہ وہیں سے شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت پرنٹ اور ٹی وی سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہائوسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ٗ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں ٗپریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل مدد فراہم کریں گے۔https://twitter.com/FawadPTIUpdates/status/1384783148999974913انہوں نے ٹویٹ کیا کہ فلم اور ڈرامہ کی تجدید پہلی ترجیح ہے ٗ سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے ٗ نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضہ کی سہولت دی جائیگی۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسی طرح نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں ٗ کراچی اور لاہور کے اسٹوڈیوز کو پی پی پی موڈ میں رینویٹ کیا جائیگا۔ اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنائیں گے ٗ پی آئی ڈی اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کی طرف اقدامات شروع کردئیے ہیں ۔

Watch Live Public News