نئی دہلی ( پبلک نیوز) بھارت میں کورونا وائرس میں دارالحکومت نئی دہلی میں تباہی مچا دی ہے جہاں پر ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ قبرستانوں میں جگہ کم پڑ سکتی ہے ٗ ایک قرستان کے گورکن کا کہنا ہے کہ شام تک بیس میتیں دفن کر چکا ہوں۔تفصیلات کے مطابق ہمسائیہ ملک بھارت میں وقت کورونا سے متاثر ہونے والا دنیا کا سب سے خطرناک ملک بنتا جا رہا ہے ٗ جہاں پر پوری دنیا سے انڈیا کیلئے پروازیں معطل ہو رہی ہیں وہیں پر نئی دہلی میں صورتحال بہت مخدوش ہو چکی ہے ٗ انڈیا کے سرکاری اعداد شمار کے مطابق اب تک ایک لاکھ 80 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صرف اپریل میں 15 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ نئی دہلی کے ایک قبرستان کے گورکن شمیم کا کہنا ہے کہ جنوری اور دسمبر میں زمین کھودنے والی مشین بے کار پڑی تھی جسے ٹھیک نہیں کروایا گیا کہ شاید اب کورونا ختم ہو گیا ہے ٗ لیکن تیسری لہر میں کورونا کی صورتحال یہ ہے کہ ہر چند منٹوں کے بعد کوئی ایمبولینس میت لے کر قبرستان آرہی ہے ٗ اگر صورتحال یہی رہی تو تین چار دنوں میں نئی دہلی کے قبرستان میں جگہ کم پڑ جائے گی ۔شمیم نے عالمی خبر رساں ایجنسی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ چند دن قبل ایک صاحب میرے پاس آئے کہ میری والدہ کو ڈاکٹرز نے جواب دے دیا ہے ٗ وہ ایک دو دن میں دنیا سے جانے والی ہیں ٗ ان کی آخری رسومات کے انتظامات کر دیں ٗ میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ زندہ کیلئے بھی قبر کھودنی پڑے گی۔