سابق سینیٹر انور بیگ انتقال کر گئے

سابق سینیٹر انور بیگ انتقال کر گئے
اسلام آباد: سابق سینیٹر انور بیگ اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ انور بیگ کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین ایچ 8 قبرستان میں ہوگی۔ خیال رہے کہ انوربیگ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہے، اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین بھی رہے ہیں ۔ سابق سینیٹر انور بیگ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔