ندا ڈار کی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل 

ندا ڈار کی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل 

(ویب ڈیسک )  پاکستان ویمن کرکٹر اور کپتان ندا ڈار کی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق  آف اسپنر ندا ڈار نے 100 ویں وکٹ 108 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کی۔ ندا ڈار 100 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے والی دوسری پاکستان ویمنز کرکٹر ہیں۔

ندا ڈار سے پہلے سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Watch Live Public News