بھارت اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں

بھارت اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں
کیپشن: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،بھارتی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر

(ویب ڈیسک ) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن  17 وکٹیں گر گئیں۔

پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے۔

بھارت کی جانب سے  نتش کمار 41 ، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی تمام وکٹیں آسٹریلین  فاسٹ بولرز نے حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


پہلے دن کھیل کے اختتام پر    آسٹریلیا نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 67 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری سب سے زیادہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بھارت کی جانب سے  جسپریت بھمرا نے 4، محمد سراج نے 2 اور ہرشیت رانا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News