اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی عالمی وبا کیخلاف شاندار حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے لائحہ عمل کی وجہ سے کورونا کیسز میں بہتری کا عمل مسلسل جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی کم ہو کر 6 فیصد سے بھی نیچے ہو گئی، مہلک کورونا وائرس سے مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 53 ہزار 770 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 3 ہزار 84 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مثبت کیسز کی شرح مسلسل کم ہوتے ہوئے 5.73 فی صد رہی ۔ پاکستان بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848 ہو گئی ہے ، 89 ہزار 44 افراد اس وقت پاکستان بھر میں زیر علاج ہیں ،جن میں سے 5 ہزار 151 کی حالت تشویشناک ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے مسلسل عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔