وزیراعظم کا محکمہ جنگلات کےشہیداہلکارکوخراج تحسین

وزیراعظم کا محکمہ جنگلات کےشہیداہلکارکوخراج تحسین

چترال(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے چترال میں جنگل کی آگ بجھاتے ہوئے شہید اہلکارجمشید اقبال کوخراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطوں‌کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 19 اگست کو چترال فاریسٹ ڈویژن میں محکمہ جنگلات کےایک اور ملازم اور ہیرو جمشید اقبال نےادائیگی فرض کے دوران چمرکن-گول کےمحفوظ شدہ جنگل کےحصہ نمبر 01 میں لگنےوالی آگ بجھاتےبجھاتےجامِ شہادت نوش کیا۔یہی وہ مردانِ کارہیں جو پاکستان کی شادابی کیلئےہمارےجنگلات کی حفاظت کافرض نبھارہےہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ جنگلات کے اہل کار جمشید اقبال لوئر چترال کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں دیگر ساتھوں کے ساتھ موجود تھے، کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے اونچائی سے گرگئے۔جمشید کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا، اور قریبی اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔