احسان مانی کی کشمیر پریمیئر لیگ میں عدم دلچسپی پر وزیراعظم نہ خوش

احسان مانی کی کشمیر پریمیئر لیگ میں عدم دلچسپی پر وزیراعظم نہ خوش
اسلام آباد (پبلک نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ ( کے پی ایل) میں عدم دلچسپی پر وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی کارکردگی سے نہ خوش، وزیراعظم کا احسان مانی کو توسیع نہ دینے پر غور۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق کشمیر لیگ میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کو اجازت نہ دینے پر وزیر اعظم نہ خوش ہیں۔ بھارت عالمی سطح پر کھل کر سازشیں کرتا رہا اور چیئرمین پی سی بی غائب رہے۔ خیال رہے کہ احسان مانی کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ عمران خان کی سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین بنانے پر قریبی رفقاء سے مشاورت جاری ہے۔ تین سالہ کنٹریکٹ کے اختتام پر احسان مانی کی الوداعی ملاقاتیں شروع ہو گئیں۔ پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی مراعات بھی واپس کر دیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کا وقت مانگ لیا۔ گزشتہ ہفتے بھی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔