'اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے'

'اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے'
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ گزشتہ شام سے اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ گزشتہ شام سے اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی رہائشگاہ پر مہیا سیکورٹی واپس لے لی ہے، یہ خلافِ قانون ہے مگر امپورٹڈ سرکار کی ناک تلے قانون کی پرواہ کس کو ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ سب سزا یافتہ جھوٹی مریم کے تحفظ میں لگے ہوئے ہیں، قوم آگاہ رہے کہ کیسے سازشی عناصر عمران خان کی زندگی کیلئے خطرے پیدا کررہے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ،سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس اہلکار تعینات ہیں‌، اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں انہیں‌ آئین اور قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔