ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی کی اپیل پر’’ بھارت بند’’احتجاج

 ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی کی اپیل پر’’ بھارت بند’’احتجاج

 ویب ڈیسک : ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی (Reservation Bachao Sangharsh Samiti) کی کال پر آج بھارت بند منایاجارہاہے۔

  ریزرویشن بچاؤ سنگھرش سمیتی کے اس بند کی کئی پارٹیوں نے حمایت کی ہے۔ بھارت بند کے دوران اس کا اثر پبلک ٹرانسپورٹ خدمات پر نظر آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپتال اور ایمبولینس جیسی ہنگامی خدمات کام کر رہی ہیں۔درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف آج یعنی بدھ (21 اگست) کوملک گیر بند کا اعلان کیا ہے۔

بہار میں چراغ کی پارٹی کے کارکن مشتعل ہوگئے۔بہار کے ویشالی میں ایل جے پی رام ولاس پارٹی کے کارکنوں نے حاجی پور رامشیش چوک کو بلاک کر دیا۔ سڑک پر آگ لگا کر احتجاج کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ حاجی پور، چھپرا، مظفر پور، پٹنہ، سیوان، سون پور کے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔بہار کے شیخ پورہ میں ‘ بھارت بند’ کے دوران بھیم سینا کے ارکان نے سڑک بلاک کر دی۔ دلت اور قبائلی تنظیموں نے آج ‘ بھارت بند’ کی کال دی ہے تاکہ پسماندہ طبقات کی مضبوط نمائندگی اور ریزویشن کا مطالبہ کیا جا سکے۔

حتجاج میں حامیوں نے انٹا موڑ کے قریب NH-83 کو بلاک کر دیا۔ جس کی وجہ سے کانسٹیبل بھرتی کے امتحان میں جانے والے امیدواروں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ NH-83 پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔بہار میں گرینڈ الائنس نے بھی اس بند کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے آرڈیننس لانے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ بی ایس پی اور آر جے ڈی جیسی جماعتوں نے بھی بند کی حمایت کی ہے۔ اس بند کے پیش نظر راجستھان کے پانچ اضلاع جے پور، بھرت پور، گنگاپور سٹی، دوسہ اور ڈیگ میں اسکول بند ہیں۔

بہار کے دربھنگہ میں کئی مقامات پر مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں۔ یہاں کئی مقامات پر آتش زنی کی بھی خبریں ہیں۔ جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں بھی بند کا بڑے پیمانے پر اثر ہوا ہے۔ صبح سے ہی جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے کارکنان بند کرنے کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔ گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔

Watch Live Public News