دیکھی میری میڈیا مینیجمنٹ!!!مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

دیکھی میری میڈیا مینیجمنٹ!!!مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے سے ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یاد ہے کہ اس سے قبل بھی ان کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی۔ مریم نواز کی حالیہ مبینہ آڈیو لیک میں وہ کہہ رہی ہیں کہ دیکھیں میری میڈیا مینجمنٹ جیو اور دنیا نے ان کی ایسی تیسی پھیر دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لیگی رہنما کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی تھی جس پر انھیں سیاسی مخالفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ https://twitter.com/Kb128LC/status/1473264903574233089?s=20 معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم کی نئی آڈیو ٹیپ کے بعد جیو اور دنیا ٹی وی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئیے۔ مریم بار بار ان کی جانبداری کا دعویٰ فرما رہی ہیں۔ مریم کے ترجمان ان کی آڈیو کو حقیقت مان چکے ہیں۔ اس کے بعد ان اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہو گی۔اگر یہ جھوٹ ہے تو مریم سے معافی کا تقاضہ کریں. واضح رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں نے کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی، جھوٹ بولنے والا ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔شہباز گل کی شئیر کی گئی اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ مریم نواز شریف مبینہ طور پر کسی سے کہہ رہی ہیں کہ جیو سے خود بات کی تو ویسا نہیں ہو رہا تھا جیسا ہم چاہتے تھے، پھر میں نے میر شکیل الرحمان سے ذاتی طور پر خود بات کی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں کیونکہ اس کے بعد ان کیلئے برا وقت آنے والا ہے۔ اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تھوڑی سی بھی عزت والا شخص ہو تو خدا حافظ کہہ کر چلا جائے۔ عمران خان عوام کی جان چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا میں جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ تاہم ہمیں اس صوبے پر خاص توجہ دینا ہوگی۔ اپنی جماعت کو کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف میرے والد کی جگہ ہیں، وہ مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں لیکن فیصلے کا اختیار نواز شریف کے پاس ہی ہے۔ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے، وہ ضرور واپس آئیں گے۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ ان کی جلد از جلد واپسی ہو، لیگی قائد خود بھی اپنے وطن واپس آنے کیلئے بے چین ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو ایک کے بعد ایک انتخاب ہار رہی ہے۔ ایک وقت آئے گا کہ پی ٹی آئی سے کوئی ٹکٹ بھی نہیں مانگے گا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کو پی ٹی آئی کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔ ایون فیلڈ ریفرنس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی وقت تھا جو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کرتا تھا، آج التوا مانگ رہا ہے۔ آج نیب نے التوا مانگا اور کہا ہے پراسیکیوٹر کی طبعیت ناساز ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔