وزیر اعظم کا نامور گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعظم کا نامور گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نامور گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلوکاری کے فن میں بلقیس خانم نے اپنا منفرد مقام حاصل کیا، بلقیس خانم کی وفات گلوکاری کی دنیا کا بڑا نقصان ہے ، بلقیس خانم کی موسیقی میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ ملک کی مایہ ناز کلاسیکل، گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئی ہیں ، بلقیس خانم طویل عرصے سے علیل تھیں، بلقیس خانم نے متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا، بلقیس خانم کلاسیکی ستار نواز رئیس نواز کی چوتھی اہلیہ تھیں۔ گلوکارہ نے ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں‌کے لئے یادگار گیت گائے، انہوں نے "کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں” وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا”اور”انوکھا لاڈلا”جیسے بے شمار مقبول گیت گائے، بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک بڑا نام تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔