حلقہ این اے 221 تھرپارکر میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں آگ لگادی

حلقہ این اے 221 تھرپارکر میں شرپسندوں نے پولنگ اسٹیشن میں آگ لگادی

پبلک نیوز: ضلع تھرپارکر کے حلقہ این اے 221 پر ضمنی انتخاب جاری ، متعدد پولنگ اسٹیشنز پر کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی، ایک پولنگ اسٹیشن میں آگ لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کے باعث پولنگ کا عمل کچھ دیر متاثر ہونے کے بعد بحال ہو چکا ہے۔ ایس ایس پی تھرپارکر کےمطابق آگ لگنے سے بیلٹ باکسز جل گئے تاہم بلیٹ پیپر محفوظ رہے۔

ضلع تھرپارکر کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ اور پی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں سمیت 12 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔