دنیا کا سب سے بڑا سانپ دریافت

دنیا کا سب سے بڑا سانپ دریافت
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: خوفناک سانپوں کی دنیا میں بڑے بڑے اینا کونڈا اور پائتھن سامنے آچکے ہیں لیکن حال ہی میں دریافت ہونے والے سب سے بڑے سانپ نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے ماطبق سائنس دانوں نے ایمازون جنگل میں دیوہیکل ایناکونڈا کی ایک ایسی قسم دریافت کی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ 7.5 میٹر تک لمبا اور 500 کلو گرام کے قریب وزنی ہو سکتا ہے۔ ان خصوصیات کے باعث یہ دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی سانپ بن گیا ہے۔

اب تک، ایناکونڈا کی چار اقسام معلوم تھیں، جن میں سے سب سے بڑی – سبز ایناکونڈا – جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل حصوں جیسا کہ ایمازون، اورینوکو، اور ایسکیبو دریاؤں کی گزگاہوں سمیت کچھ چھوٹے آبی ذخائر میں بھی رہتی تھی۔

جنوبی امریکہ کے دریاؤں اور آبی علاقوں میں پائے جانے والے یہ ایناکونڈا اپنی برق جیسی رفتار اور شکار کے گرد لپٹ کر اسے مارنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

دہائیوں پر محیط ایک نئی تحقیق میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز ایناکونڈا جینیاتی طور پر دو مختلف اقسام کے ہیں۔

مقامی اور ’واورانی‘ لوگوں کے ساتھ کام کرنے والے محققین نے ایکواڈور کے ایمازون کے بیہوایری واورانی علاقے کے بامینو خطے میں نئے نام کے شمالی سبز ایناکونڈا (یونیکٹس اکیما) کے متعدد نمونوں کو پکڑا اور ان کا مطالعہ کیا۔

Watch Live Public News