بٹ کوائن دنیا کے بڑے اثاثوں میں شامل، چاندی کو پیچھے چھوڑ دیا

بٹ کوائن دنیا کے بڑے اثاثوں میں شامل، چاندی کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: بٹ کوائن دنیا کے بڑے اثاثوں میں شامل، چاندی کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: (علی زیدی) کرپٹو کرنسی " بٹ کوائن" دنیا کے بڑے اثاثوں میں شامل ہوگئی ہے۔ جس نے اثاثوں کے لحاظ سے چاندی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ رپورٹ میں بٹ کوائن 18 کھرب ڈالر مالیت کے اثاثوں کیساتھ مجموعی طور پر 7ویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ چاندی اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے اور اس کے مجموعی اثاثوں کی تعداد 17 کھرب ڈالر سے زائد ہے۔

فہرست میں سونا 175 کھرب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ 

بلاک چین این ویڈیا کے اثاثے صرف 36 کھرب ہیں لیکن یہ فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ سونے کی قدر تک پہنچنا ابھی کسی بھی کمپنی کیلئے مشکل ہی نہیں بہت مشکل ہے۔

فہرست میں تیسرا نمبر ایپل کا ہے جس کے اثاثوں کی مجموعی تعداد 34 کھرب ڈالر ہیں۔

چوتھے نمبر پر مائیکروسافٹ 31 کھرب ڈالر کے اثاثوں کیساتھ براجمان ہے جبکہ پانچویں نمبر پر ایمازون 22 کھرب ڈالر کے اثاثوں کیساتھ موجود ہے۔ 

فہرست میں چھٹا نمبر الفابیٹ کا ہے۔ جس کے اثاثوں کی مالیت بھی 22 کھرب ڈالر ہی ہے اور ساتویں نمبر پر بٹ کوائن 18 کھرب ڈالر اور آٹھویں نمبر پر آرامکو بھی 18 کھرب ڈالر کے اثاثوں کیساتھ براجمان ہے۔ 

فہرست میں نویں نمبر پر چاندی 17 کھرب ڈالر اور میٹا دسویں نمبر پر 15 کھرب ڈالر کے اثاثوں کیساتھ براجمان ہے۔ 

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر