ویب ڈیسک:سونے کے خریداروں کے لئے اہم خبر آگئی، ملک میں فی تولہ کا بھاو آج بھی بڑھ گیا، فی تولہ کی قیمت میں 8 سو روپے کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کےمطابق کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہے،اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا دام 8 ڈالر اضافے سے 2631 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے اضافہ ہوا تھا اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی، 10 گرام سونا 3086 روپے مہنگا ہوگیا، اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے تھی۔