عالمی مالیاتی فنڈ کا مشن پاکستان پہنچ گیا

عالمی مالیاتی فنڈ کا مشن پاکستان پہنچ گیا

(ویب ڈیسک )ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  عالمی مالیاتی فنڈ کا مشن پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات شروع  ہوگئے،مشن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے کل ملاقات متوقع ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں ٹیم  نے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی۔ وزیر مملکت خزانہ، اسٹیٹ بینک حکام  نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

حکام ایف بی آر نے بتایا کہ پہلے تین ماہ میں 2652 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی تا ستمبر 96.6 فیصد ٹیکس ہدف پورا کر لیا،  ستمبر میں 1098 ارب ہدف کے مقابلے 8 ارب اضافی ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  جولائی تا اکتوبر چار ماہ میں ٹیکس ہدف میں 190 ارب شارٹ فال رہا،رواں سال انکم ٹیکس گوشواروں میں 76 فیصد اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News