عید الالضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

عید الالضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ وطن عزیز میں حضرت ابراہیم ؈ کی عظیم قربانی کی یاد میں آج عیدالاضحی پورے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الالضحیٰ منائی جا رہی ہے ، پاکستان بھر میں نماز عیدین کے موقع پر کشمیر کی آزادی، ملک کی سلامتی ، قوم کی ترقی و خوشحالی اور دیگر دعائیں مانگی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دن کا آغاز مساجد میں امت کی فلاح وبہبود اور ملک کے تحفظ وسلامتی کیلئے خصوصی دعاﺅں سے ہوا۔ملک کے تمام شہروں ، قصبوں اور دیہات کی مساجد ، عیدگاہوں اورکھلے مقامات میں عید کے اجتماعات ہوئے جن میں علما نےاس دن کی فضیلت اورقربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں اسلام آباد میں موجود وفاقی وزراء، سیاستدان اور ارکان پارلیمنٹ ، مسلمان ملکوں کے سفیر اور دیگر اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔

Watch Live Public News