آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کہاں منائی؟

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کہاں منائی؟
پبلک نیوز : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر کرم میں متعین دستوں کے ساتھ گزاری۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے فوجی دستوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے بارڈر سیکیورٹی کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی جانب سے اپنے دائرہ کار میں پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر باڑ کی جلد تنصیب کو بھی سراہا۔ ابھرتے ہوئے خطرات کے تناظر میں آرمی چیف کا پاک فوج کی جانب سے ملکی سرحدوں پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم تمام خطرات کیخلاف ہر قیمت پر پاکستان کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔ آرمی چیف نے سماجی و معاشی بہبود کے مختلف جاری منصوبوں میں فارمیشن کی سول انتظامیہ کو اعانت کو سراہا۔ کرم آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔